قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز اپنے ملک میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، وہ سری لنکا کے استقبال کے لیے بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے ذریعے وہ اپنے کرکٹ سیزن کے نئے سرے سے آغاز کی منتظر ہیں، یقین ہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔اس سیریز کے اختتام پر قومی خواتین کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئرلینڈ پہنچے گی، جہاں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی، اس کے بعد اسکواڈ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائیگا۔