سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کو عمر گل نے بڑا سرپرائز دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بولر عمر گل نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے ساتھیوں، دوستوں کو ایک بڑا سرپرائز دے دیا۔ویکی پیڈیا، کرک انفو و دیگر مقامات کے مطابق آج عمر گل 38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ایسے میں لیجنڈری بولر کے چاہنے والے بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کے پیغامات بھیج رہے تھے۔کرکٹر نے ان پیغامات پر ردعمل دینے کے بجائے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جو ان کے چاہنے والوں کیلئے حیرت کا باعث بنا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ جو آج مجھے مبارکباد دینے کے لیے وقت نکال رہے ہیں لیکن میں نے اپنی بائیو کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔عمر گل نے کہا کہ میری سالگرہ اصل میں 15 اکتوبر کو ہے، لہذا میں انشا اللہ اکتوبر میں آپ کی خواہشات کا منتظر رہوں گا۔

تعارف: newseditor