کامران اکمل کی نئی حکومت سے ادارہ جاتی کرکٹ بحال کرنے کی درخواست

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے نئی حکومت سے ادارہ جاتی کرکٹ کو بحال کرنے کی درخواست کردی۔کامران اکمل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش کی وجہ سے متعدد کرکٹرز بے روزگار ہوئے ہیں ، میری نئی حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ادارہ جاتی کرکٹ کو بحال کرائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رمیز راجہ اگر اچھا کام کررہے ہیں تو انہیں عہدے پر جاری رہنا چاہیے۔

تعارف: newseditor