پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی، باقی دو میچز تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے، یہ تمام میچز کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں شرکت کے لیے دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی، یہاں تین روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوجائے گا، سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔اس سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا 11 روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اکیڈمی اوول میں منعقد ہوگا، کیمپ میں 26 خواتین کرکٹرز کو طلب کیا جائے گا۔
پاکستان سری لنکا ویمنز سیریز کا شیڈول:
21 تا 23 مئی:ٹریننگ
24 مئی: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ
26 مئی: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ
28 مئی : تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ
یکم جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
5 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ