جب سیاست کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔نواک جوکووچ

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے فیصلے پر ومبلڈن انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک بیان میں سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ میں جنگ کی ہمیشہ مذمت کروں گا، مجھے اندازہ ہے جنگ کی کتنی تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ومبلڈن کے فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتا، جب سیاست کھیل میں مداخلت کرتی ہے تو اس کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔

 

 

تعارف: newseditor