پاکستانی ایتھلیٹ طلحہ طالب کی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی انکوائری رپورٹ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو بھجوا دی گئی ہے، پاکستانی ویٹ لفٹر کا تاشقند میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے معاملے کی انکوائری رپورٹ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو بھیج دی ہے، تین رکنی کمیٹی نے طلحہ طالب کا موقف سننے کے بعد رپورٹ مرتب کی ہے۔فیڈریشن انتظامیہ کے مطابق ڈوپنگ معاملہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ہاتھ میں ہے، اس نے ہی طلحہ طالب کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، انٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر چار سال کے لیے پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔