سپیشن فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا کی ٹیم کو ہوم گرائونڈ مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،بارسلونا کو ریو ویلیکانو نے ایک صفر سے شکست دیدی، اس شکست کے بعد اب ریال میڈرڈ کی ٹیم لالیگا کا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ بن گئی ہے، ریال میڈرڈ کی ٹیم کو چیمپئن بننے کیلئے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے جبکہ اس کے ابھی پانچ میچ باقی ہیں یہ 35 موقع ہوگا اگر ریال میڈرڈ کی ٹیم چیمپئن بننے میں کامیاب ہو جاتی ہے، یہ تیسرا موقع ہے کہ بارسلونا کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر مسلسل تین میچوں میں شکست سے دوچار ہوئی ہے اس سے قبل ایسا 1997-98 اور 1998-99 میں اسے مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔