پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کپتان عبد الحفیظ کاردار قیام پاکستان سے قبل ہی انگلش کانٹی کرکٹ میں قدم رکھ چکے تھے اور وارکشائر کے اہم کھلاڑیوں میں شمار ہوتے تھے پاکستان بننے کے بعد یاور سعید اور خان محمد نے سمرسیٹ کی نمائندگی کی۔اولین ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین خالد عباد اللہ پچاس کی دہائی میں وارکشائر کی طرف سے اپنا کریئر شروع کر چکے تھے لیکن صحیح معنوں میں پاکستانی کرکٹرز پر کانٹی کرکٹ کے دروازے 60 کی دہائی میں کھلنا شروع ہوئے۔