فخر زمان کی  اپنے سکول ٹیچرز کے ساتھ تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی  اپنے سکول ٹیچرز کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ٹوئٹر پر شیئر کردہ تصاویر میں فخر زمان کے ساتھ ان کے سکول کے اساتذہ بھی موجود ہیں۔فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ میرے  سکول کی زندگی کے پیارے اساتذہ ہیں، انہوں نے مجھے بہت سی عظیم چیزیں سکھائیں۔ قومی کرکٹر نے اپنے اساتذہ کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی ان پر اور ان کے چاہنے والوں پر رحم فرمائے، آمین۔واضح رہے کہ پاکستان کے معروف کرکٹر شاداب خان، وقار یونس، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فخر زمان، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر فاطمہ ثنا، کرکٹر احمد شہزاد، سینئر سابق کھلاڑی جاوید میاں داد نے رمضان نے مبارک مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

تعارف: newseditor