پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 28 اپریل کو پیدا ہونے والی اپنی نومولود بیٹی ’عائلہ فوزیہ مشیل خواجہ‘ کی تصویر شیئر کی۔آسٹریلوی اوپنر نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی کا وزن 3.25 کلو گرام ہے اور اہلیہ بھی ماشا اللہ ہمیشہ کی طرح بالکل ٹھیک ہیں۔
Ayla (eye-lah) Fozia Mishel Khawaja was born on the 28th of April at 3.25kgs. Mum MashaAllah was great as always. Inshallah the most high will help you grow up to be a strong, independent and loving Muslim woman. I know I'll be trying my best to make sure you are! 🙏🏾😍❤️ pic.twitter.com/jCwItf0ce6
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) May 2, 2022
انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعائیہ انداز میں لکھا کہ انشا اللہ تم ایک مضبوط، خودمختار اور محبت کرنے والی مسلمان عورت بنو۔‘عثمان خواجہ نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ میں یہ سب یقینی بنانے کی پوری کوشش کروں گا۔‘واضح رہے یہ ننھی پری عثمان خواجہ کی دوسری بیٹی ہیں، ان کی پہلی بیٹی عائشہ کی پیدائش 21 جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔