راشد خان نے عیدالفطر کی اپنی پُرکشش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

افغان کرکٹر راشد خان نے عیدالفطر کی اپنی پُرکشش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔راشد خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عیدالفطر کی اپنی تصاویر شیئر کیں۔اُنہوں نے عید کے لیے مہندی سے ملتے جلتے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ کافی پُرکشش نظر آئے۔

ٹوئٹر پر راشد خان نے اپنے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بائیو بلبل کی طرف سے عید مبارک! امید ہے کہ آپ اپنی عید اپنے خاندان کے ساتھ منائیں گے۔راشد خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سب کو عید مبارک! اللّٰہ آپ کو کثرت سے نوازے۔افغان کرکٹر نے مزید کہا کہ عید کی دُعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھنا۔واضح رہے کہ راشد خان ان دنوں انڈین پریمئر لیگ کھیل رہے ہیں۔

error: Content is protected !!