عمران خان کے بارے میں شاہد آفریدی کا بیان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے دیا گیا نیا بیان ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے سابق وزیر اعظم، عمران خان کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا، اس پیغام پر انٹرنیٹ صارفین نے ردِ عمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی کی تائید کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ (WeStandWithShahidAfridi) اس وقت ٹرینڈ کر رہا ہے ۔ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بالکل صحیح بات کی ہے، کسی بھی سیاسی رہنما کی ناکام پالیسیز پر تنقید کرنا عام عوام کا حق ہے۔ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی اس قوم کا سرمایہ ہیں جنہوں نے کوئی غلط بات نہیں کی ہے۔

 

واضح رہے کہ بوم بوم لالا نے اپنے  3 منٹ 41 سیکنڈ کے ویڈیو پیغام میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا بھی جواب دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے، انہوں نے بطور کپتان ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی ہے لیکن بطور وزیر اعظم، عران خان کی سوچ اور پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔

تعارف: newseditor