سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز بائیو سکیور ببل کے بغیر ہو گی

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بائیو سکیورببل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سیریز  اور ٹریننگ کیمپس میں کورونا پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، آئسولیشن ہوگی نہ کھلاڑیوں کو بار بار کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی بائیو سکیور ببل سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور  سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز بائیو سکیور  ببل کے بغیر ہوگی جبکہ جون میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز بھی ممکنہ طور  پر بائیو سکیور  ببل کے بغیرکرائی جائے گی۔24مئی سے ویمن کرکٹ سیریز میں کھلاڑی کورونا کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔پاکستان ویمنز ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی کھلاڑیوں کو نہ آئسو لیشن مکمل کرنا ہوگی نہ بار بار کورونا ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ویمنز سیریز میں بائیو سکیور  ببل نہیں ہوگا، کیمپ کے دوران کھلاڑی اجازت لے کر باہر جاسکتی ہیں۔ رشتہ دار  ان سے ملنے آئے تو انہیں بھی نہیں روکا جائے گا۔

تعارف: newseditor