ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ9 مئی سے شروع ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاکپ کی تیاری کے لئے 24 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا. قومی ہاکی کیمپ  9 مئی کو نیشنل ہاکی  سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگا جوکہ 2 جون تک جاری رہے گا. اولمپین خواجہ جنید کیمپ مینجر،سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ, اجمل خان لودھی,اولمپیئن وسیم احمد ,اولیمپیئن سمیر حسین اسسٹنٹ کوچ, عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپنگ کوچ , ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ ذمہ داریاں نبھائیں گے.جبکہ جن 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں بلوایا گیا ہے ان میں عبداللہ اشتیاق,گول کیپر  , اکمل حسین,گول کیپر  , مبشر علی  ,عماد شکیل بٹ  , ابوبکر محمود  , محمد عبداللہ  , محمد حماد انجم  , ارباز احمد  , رضوان علی    , عبدالمنان , عمر بھٹہ , رانا عبدالوحید , غضنفر علی , محمد سلمان ,رومان خان, معین شکیلا , علی شان, جنید منظور, اعجاز احمد عبدالحنان شاہد  ,احمد ندیم  ,نوہیز زاہد , رانا سہیل ریاض اور منیب الرحمن,گول کیپر شامل ہیں. پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کلر، وائٹس شرٹس اور ضروری سامان کے ہمراہ کیمپ مینجر اولمپین خواجہ جنید کو 9 مئی ، سہہ پہر تک رپورٹ کریں۔

error: Content is protected !!