کائونٹی میچ میں محمد عامر کے 6 شکار

کائونٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ہیمپشائر کے خلاف میچ میں 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔محمد عامر رواں کائونٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹرشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔انہوں نے ہیمپشائر سے میچ میں مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔فاسٹ بولر نے پہلی اننگز میں 57 رنز دے کر 3 اور دوسری اننگز میں 33 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

تعارف: newseditor