انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کو کرپشن کے الزامات سے بری کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر کے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ عمر اکمل نے 2019 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم کے سسر منصور اختر پر الزامات لگائے تھے۔عمر اکمل نے الزام لگایا تھا کہ گلوبل لیگ میں انہیں منصور اختر نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔عمر اکمل نے کہا تھا کہ منصور اختر نے ان کو کینیڈا میں اپنے ہوٹل میں بلایا اور لابی میں ہونے والی ملاقات میں انہیں میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔