سوئس ٹینس کھلاڑی واورینکا کی طویل عرصے کے بعد واپسی پر کامیابی

سوئس ٹینس کھلاڑی سٹین واورینکا جو پندرہ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آئے ہیں نے اٹالین اوپن میں اپنے حریف امریکی کھلاڑی ریلی اوپیلکا کو سخت مقابلے کے بعد تین چھ، سات پانچ اور چھ دو سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، 37 سالہ واورینکا کا کہنا ہے کہ یہ مداحوں کی محبت ہے کہ میں ٹینس کورٹ میں واپس آیا ہوں اور میچ جیتا ہے، یاد رہے کہ واورینکا گزشتہ سال مارچ کے بعد سے پائوں میں انجری کے باعث کورٹ سے باہر تھے 37 سالہ واورینکا جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 36 ویں پوزیشن پر ہیں کا مزید کہنا تھا کہ اب مکمل فٹ ہوں اور آئندہ مقابلوں میں جیت کیلئے پرعزم بھی ہوں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے تک ٹینس کورٹ سے باہر رہنا بہت مشکل تھا مگر انجری کے ہاتھوں مجبور تھا، انہوں نے کہا کہ واپسی کے بعد خود کو توانا اور مکمل فٹ تصور کرتا ہوں، ایک دو میچوں کے بعد اپنی میچ فٹنس بھی بحال کرنے میں کامیاب ہو جائوں گا۔

تعارف: newseditor