ایما راڈوکونو برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے تیار

برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے، ایما جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز جیتا تھا کا کہنا ہے کہ وہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت سے قبل اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگی، یو ایس اوپن جیتنے کے بعد یہ پہلی موقع ہوگا جب ایما اپنے ہوم کرائوڈ کے سامنے ان ایکشن نظر آئینگی، برمنگھم کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ گیارہ جون سے شروع ہوگا، ایما جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں بارہویں پوزیشن پر ہیں گزشتہ سال ومبلڈن اوپن کے چوتھے رائونڈ میں شکست کے بعد سے اپنے ہوم گرائونڈ پر کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکی ہیں، ایما کا کہنا ہے کہ یہ ان کیلئے خوشی کی بات ہے کہ وہ برمنگھم کلاسک میں شرکت کر رہی ہیں اور ان کی کوشش ہو گی کہ وہ مبلڈن اوپن سے قبل کامیابی حاصل کرکے اپنی فارم اور فٹنس بحال کرلیں۔

error: Content is protected !!