سپنر توصیف احمد نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز سپنر توصیف احمد نے زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں، توصیف احمد دس مئی 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے، توصیف احمد کو ان کی مونچھو کی وجہ سے اس وقت کے معروف گلوکار لائنل رچی سے مشبہ قرار دیا جاتا تھا تاہم توصیف احمد نے اپنے کرکٹ کیریئر میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، توصیف احمد پاکستان کی جانب سے کھیلے جانے والے 34 ٹیسٹ میچوں کی 58 اننگز میں 31.72 کی اوسط سے 93 وکٹیں حاصل کیں، ان کی اننگز میں بہترین بائولنگ 45 رنز کے عوض 6 جبکہ میچ میں بہترین بائولنگ 77 رنز کے عوض 9 وکٹیں ہیں، توصیف احمد نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے 70 ایک روزہ میچوں کی 67 اننگز میں 40.85 کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کی

 

ان کی ون ڈے میں بہترین بائولنگ 38 زنز کے عوض 4 وکٹیں ہیں ، کھیلے گئے 176 فرسٹ کلاس میچوں میں توصیف احمد نے 22.02 کی اوسط سے 697 وکٹیں حاصل کیں، فرسٹ کلاس میچ کی ایک اننگز میں ان کی بہترین بائولنگ 52 رنز کے عوض 8 وکٹیں ہے، لسٹ اے میں توصیف احمد نے 177 میچ کھیلے اور 28.70 کی اوسط سے 185 وکٹیں حاصل کیں بائیس رنز دیکر چار وکٹیں ان کی لسٹ اے میں بہترین بائولنگ کارکردگی ہے، توصیف احمد نے 34 ٹیسٹ میچوں کی 38 اننگز میں 318 رنز بھی سکور کئے جس میں ان کا بہترین سکور 35 رنز ناٹ آئوٹ ہے، توصیف احمد نے 70 ون ڈے میچوں کی 25 اننگز میں 116 رنز سکور کئے جبکہ ان کا بہترین سکور 27 رنز ناٹ آئوٹ ہے۔

تعارف: newseditor