روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 14 مئی, 2022

نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں،سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی

  ‏کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے آکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ اسی طرح تمام کھیلوں کے مقابلوں کو ترجیح دیں گے ۔ کیونکہ ایک صحتمند ...

مزید پڑھیں »

ہوم انٹرنیشنل سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس کی بولی میں 77 فیصد اضافہ

  ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے سیزن 23-2022 میں شامل تمام مینز اور ویمنز ہوم انٹرنیشنل سیریز کے پارٹنرشپ رائٹس کی خریداری کے لیے سب سے زیادہ بولی لگا دی ہے۔ انہوں نے ان حقوق کی خریداری کے لئے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 77 فیصد زائد قیمت کی بولی لگائی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ...

مزید پڑھیں »

شاہد آفریدی سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آگئے

پاکستان کے سابق کپتان اور سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے ہم منصب محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ہوم سیریز میں آرام دیا جاتا ہے تو انہیں موقع دیا جائے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف پاکستان کی آئندہ ...

مزید پڑھیں »

ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 6500 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔گزشتہ روز پنجاب کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کے میچ سے پہلے کوہلی کو تاریخ رقم کرنے کے لیے صرف 1 رن کی ضرورت تھی۔ویرات کوہلی پنجاب کنگز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کے ...

مزید پڑھیں »

باکسر عامر خان کی فتوحات پر ایک نظر

رپورٹ کے مطابق 35 سالہ عامر خان اولمپکس 2004 میں 17 سال کی عمر میں رنگ پر اترے اور ان گیمز میں وہ برطانوی ٹیم میں واحد باکسر تھے۔اولمپک گیمز میں شان دار کارکردگی کے بعد عامر خان باکسنگ کی دنیا میں مشہور ہوئے اور دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔انہوں نے پروفیشنل مقابلوں میں ...

مزید پڑھیں »

کنڈیشنگ کمیپ کیلئے 60 کرکٹرز طلب

60 کرکٹرز اتوار سے دو مختلف گروپس میں لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر  میں کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔ 27 کرکٹرز کا پہلا گروپ 15 سے 25 مئی تک کیمپ میں شرکت کریگا جبکہ 33 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ میں شرکت کرے گا۔ انگلش کانٹی چیمپئن شپ میں شامل کھلاڑیوں ...

مزید پڑھیں »

عالمی نمبر ون آئیگا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

ویمن ٹینس کی عالمی نمبر ون پولینڈ کی کھلاڑی آئیگا سیویٹیک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل 26 واں میچ جیت کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ کوارٹر فائنل میں آئیگا نے کینیڈا کی کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو کو سات چھ (سات دو) اور چھ صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں ...

مزید پڑھیں »

اٹالین اوپن، نوواک ڈچکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی سربیا کے نوواک ڈچکووچ نے اپنے حریف کینیڈا کے کھلاڑی فیلکس کو شکست دیکر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، اس کامیابی سے نوواک نے اپنے کیریئر کی 999 ویں کامیابی بھی حاصل کرلی ہے اور اب انہیں ایک ہزار میچ جیتنے کیلئے مزید ایک میچ میں کامیابی درکار ...

مزید پڑھیں »

راشد خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ سپنر راشد خان نے گزشتہ روز آئی پی ایل کے ایک میچ میں 4 وکٹ لے کر تیز ترین 450 وکٹوں کا ریکارڈ بنا دیا۔افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنس کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ راشد خان اس آئی پی ایل کے 12 میچوں میں 15 ...

مزید پڑھیں »

کمائی میں لیونل میسی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ لیونل میسی نے جیت لی، 13 کروڑ ڈالر کمانے والے سٹار فٹبالر نے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی میگزین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق گذشتہ 12 ماہ میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی لیونل میسی ہیں، مایہ ناز فٹبالر کی سالانہ آمدن 13 ...

مزید پڑھیں »