نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں،سیکرٹری کھیل محمد اسحاق جمالی

 

‏کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں کھیلوں کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے آکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔ اسی طرح تمام کھیلوں کے مقابلوں کو ترجیح دیں گے ۔ کیونکہ ایک صحتمند معاشرہ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں ذمہ دارانہ اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس بی کوئٹہ میں منعقدہ دوسرا آل بلوچستان حاجی صادق خان اوپن کراٹے لیگ ٹورنامنٹ کے ا فتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر بی او اے کے سیکرٹری شیر محمد ترین۔ آسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیو ٹیز محمد آصف لانگو۔ پی ایس ٹوسیکرٹری محمد پرویز۔ آسسٹنٹ ڈائریکٹر آمان اللہ ۔ بلوچستان کراٹے اسیوسی ایشن کے بابر اقبال ۔قومی کراٹے کوچ شاہ محمد شان ۔آغا محمد مینگل۔ رازق مینگل اور دیگر موجود تھے۔ یاد رہے کہ سہ روزہ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے 150 سے زاہد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔سیکرٹری کھیل و یوتھ آفیئرز کا مذید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم ٹیلنٹ آگے لانے کے لیے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انتہائی ضروری ہیں۔ ہمارا اصل مقصد جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند و توانا معاشرے کا قیام ہے جو کھیلوں کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ صحتمند معاشرہ ہی قوم کی تعمیر و ترقی میں ذمہ دارانہ اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے بھائی چارگی کی فضا دوبارہ بحال ہو رہی ہے

آج انتہائی خو شی کا مقام ہے۔نوجوان سپورٹس مینوں کے درمیان موجود ہوکر خو شی محسوس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام کھلاڑیوں کیلئے اس طرح کے ایونٹس منعقد کرائینگے تا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری ر ہے ۔کھیل انسانی زندگی میں اہمیت کے حامل ہے ۔ کوئٹہ میں اس طرح سپورٹس کے ایونٹس کا انعقاد کرتے رہیں گے۔کیونکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں ۔آخر میں صوبائی سیکرٹری کھیل و یوتھ آفیئرز نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور آفیشلز میں شیلڈ تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!