کنڈیشنگ کمیپ کیلئے 60 کرکٹرز طلب

60 کرکٹرز اتوار سے دو مختلف گروپس میں لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر  میں کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔ 27 کرکٹرز کا پہلا گروپ 15 سے 25 مئی تک کیمپ میں شرکت کریگا جبکہ 33 کرکٹرز پر مشتمل دوسرا گروپ 26 مئی سے 10 جون تک کیمپ میں شرکت کرے گا۔ انگلش کانٹی چیمپئن شپ میں شامل کھلاڑیوں کو ان کیمپوں سے استثنی دیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا اور 8،10 اور 12 جون کے میچز کے لیے منتخب ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے، جو اس وقت راولپنڈی میں یکم جون سے شیڈول ہے۔

 

کنڈیشنگ کیمپ کیلئے مدعو کیے گئے کھلاڑیوں کا پہلا گروپ عبداللہ شفیق  وسطی پنجاب ، عاکف جاوید    ، ارشد اقبال  خیبر پختونخوا ، ارشد اللہ  خیبر پختونخوا ، آصف آفریدی  خیبر پختونخوا ، آصف علی  ، بابر اعظم ، فیصل اکرم ۔ ، فخر زمان ، حیدر علی   ، افتخار احمد ، امام الحق ، کامران غلام  ، خرم شہزاد ، خوشدل شاہ  ۔ ، میر حمزہ ، محمد حارث  ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، سلمان علی آغا ، سعود شکیل ، شاداب خان ، شاہنواز دہانی ، عثمان قادر ، یاسر شاہ  اور زاہد محمود  پر مشتمل ہے جبکہ 26 مئی تا 10 جون تک بلائے گئے دوسرے گروپ کے کھلاڑیوں میں عالیان محمود ، عبدالواحد بنگلزئی ، عابد علی ، ابرار احمد ، علی اسفند  ، علی عثمان ، عرش علی خان  ، اعظم خان ۔جنوبی پنجاب، فہیم اشرف ، فواد عالم  ، حسیب اللہ ، عماد وسیم ، عرفان اللہ شاہ، معاذ خان ، مہران ممتاز، محمد عباس۔ آفریدی، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عمران، محمد عمران رندھاوا، محمد طحہ، محمد ذیشان ، نعمان علی۔، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، ریحان آفریدی، ساجد خان، سلمان ارشاد، سمین گل ، سرفراز احمد ، سید ذیشان ضمیر، عثمان صلاح الدین اور زمان خان شامل ہیں ۔

error: Content is protected !!