ٹینس کے عالمی نمبر ون کھلاڑی سربیا کے نوواک ڈچکووچ نے اپنے حریف کینیڈا کے کھلاڑی فیلکس کو شکست دیکر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، اس کامیابی سے نوواک نے اپنے کیریئر کی 999 ویں کامیابی بھی حاصل کرلی ہے اور اب انہیں ایک ہزار میچ جیتنے کیلئے مزید ایک میچ میں کامیابی درکار ہے، 34 سالہ نووک نے کوارٹر فائنل میچ میں فیلکس کو سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سات چھ (سات ایک) سے شکست دی، سیمی فائنل میں نوواک کا ٹکرائو ناروے کے کھلاڑی کیسپر روڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر اور سٹفیفانوس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔