کھیل میں 80 فیصد کام گول کیپرز کا ہوتا ہے،عمران بٹ

قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران بٹ نے کہا  کہ گول کیپرز کو انٹر نیشنل لیول کے لیے تیار کر رہے ہیں، ایشیا کپ میں بھارت اور جاپان جیسی ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلہ ہے ، انٹر نیشنل ٹیموں کو مدنظر رکھ کر ٹریننگ کرانے کی کوشش کی ہے ۔عمران بٹ کا کہنا تھاکہ ہمارے گول کیپر زنوجوان ہیں، ان میں انرجی ہے، رِدہم بھی ہے ، وہ جلد اپنا مقام بنائیں گے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں وقت دیا جائے ، انہیں ہمیں ساتھ لے کر چلنا ہے۔سابق گول کیپر نے مزید کہا کہ اکمل اور  عبداللہ  نے پہلی مرتبہ یورپ کا دورہ کیا، ان میں تجربے کی کمی ہے، انہیں ایکسپوژر ملے گا تو مجھے یقین  ہے کہ یہی گول کیپرز کامیاب ہوں گے  اور  پاکستان ٹیم کے دفاع کو مضبوط کریں گے  کیونکہ کھیل میں 80 فیصد کام گول کیپرز کا ہوتا ہے گول کیپر چلے گا تو ٹیم اوپر آئے گی  ورنہ مشکل کا ہی سامنا کرنا پڑے گا، اسی  چیز  پر ٹریننگ میں کام کیا جا رہا ہے۔

error: Content is protected !!