سوات‘ آسٹرو ٹرف ہونے کے باوجود سی او اے ایس ہاکی چیمپئن شپ کھڈوں پر مشتمل گراؤنڈ میں کھلاڑی کھیلنے پر مجبور

چیف آف آرمی سٹاف ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں سوات میں کھیلے جانیوالے مقابلے آسٹرو ٹرف کے بجائے گراسی گراؤنڈ پر ہورہے ہیں.سوات میں نئے بننے والے آسٹرو ٹرف کا افتتاح وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے گذشتہ دنوں کیا تھا سوات کے کھلاڑیوں کے مطابق آسٹرو ٹرف پر ٹھیکیدار نے چارپائی بچھائی ہوئی ہیں اور یہ کہہ کر کھلاڑیوں کو ٹرف سے نکالا جاتا ہے کہ جب تک مجھے ادائیگی نہیں کی جاتی اس وقت تک ٹرف پر کھیلنے کیلئے آنے کی ضرورت نہیں جس کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر کھیلی جانیوالی چیف آف آرمی سٹاف ہاکی چیمپئن شپ بھی گراسی گراونڈ پر کھیلی جارہی ہیں گراسی گراؤنڈ پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کے مطابق آسٹرو ٹرف کھلاڑیوں کیلئے بنایا گیا ہے لیکن ابھی ہاکی کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کیلئے موقع نہیں دیا جارہا اور کھڈوں پر مشتمل گراؤنڈ پر ہاکی کے مقابلے کروائے جارہے ہیں جو افسوسناک ہے.

error: Content is protected !!