ڈیرن گف کی لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور یارکشائر کانٹی کرکٹ کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر   ڈیرن گف لاہورپہنچ گئے۔ڈیرن گف، بولنگ کوچ کبیرعلی پاتھ وے، منیجراظہر اللہ اور دیگر نے والڈ سٹی میں مسجد وزیرخان، دلی گیٹ، سبیل گلی، گلی سورجن سمیت لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں مغلیہ دور کے شاہکار شیش محل، بارود خانہ اور رائل کچن کی سیرکی۔

وفد رکشے کی سواری سے بھی لطف اندوزہوا۔لاہور کے تاریخی ورثے اور ثقافت نے ڈیرن گف سمیت وفد کے دیگرارکان کواپنے سحرمیں جکڑے رکھا۔ اس کے علاوہ وفد نے  فورٹ فوڈ اسٹریٹ میں لاہورکے روایتی کھابوں کا بھی مزہ بھی چکھا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اورسی اواوثمین رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے مہمانوں کوتاریخی مقامات کی سیرکرائی۔

error: Content is protected !!