ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر جنوبی افریقہ کے کرکٹر زبیر حمزہ پر پابندی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقی بلے باز زبیر حمزہ کو 9 ماہ کے لیے معطل کردیا۔آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹر زبیر حمزہ اس عرصے میں کسی طرز کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔واضح رہے کہ زبیر حمزہ کا رواں برس جنوری میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں مارچ میں عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ڈوپنگ سے متلق اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی پر قائم ہیں۔یاد رہے کہ زبیر حمزہ سزا مکمل ہونے کے بعد دسمبر 2022 سے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔زبیر حمزہ جنوبی افریقہ کے لیے اب تک 6 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں انہیں اس دوران اپنے بنائے گئے رنز سے محروم ہونا پڑے گا انہوں نے یہ رنز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بنائے تھے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے 6 ٹیسٹ کی 12 اننگز میں 18 کی اوسط سے 212 رنز بنائے ہیں جس میں ایک نصف سنچری شامل ہے جبکہ ایک ون ڈے میں زبیر حمزہ نے 56 رنز بنائے۔زبیر حمزہ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی رہی اور 78 میچوں کی 130 اننگز میں 46 کی اوسط سے 5271 رنز بنائے ہیں جس میں 13 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تعارف: newseditor