تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ مس سیدہ راشد، شہید حکیم محمّد سعید وومین کرکٹ میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن اف پاکستان اور SMS اسپورٹس کے زیر ایتمام شہید حکیم محمّد سعید وومین کرکٹ میچ کے مہمان خصوصی مہمان خصوصی ہمدرد فاؤنڈیشن اف پاکستان کی چیرپرسن مس سیدہ راشد نے بال کو ہٹ لگا کر میچ کا افتتاح کیا اور ان کے ساتھ SMS اسپورٹس کے CEO جاوید علی، احمد جاوید، شیخ راشد عالم، امین یوسف، ڈاکٹر شببر حسین، مرزا سلمان بیگ، پردپ کمار بشیر، میڈیا کوارڈینیٹرز کاشف احمد فاروقی مس زرقہ ربی، مس سیدہ خان، طلعت ادریس اور مس قدسیہ راجہ بھی موجود تھی

حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانی نشوونما کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، مس سیدہ راشد، کالج ایجوکیشن وومین نے دختر-ای- مشرق وومین کالج کو 13 رنز سے شکست دےکر میچ کی ٹروفی اپنے نام کی۔ کالج ایجوکیشن وومین کرکٹ ٹیم کی کپتان سندس صددیقی، فاطمہ کرن، وعمنا فاطمہ اور آمنہ خان نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اور دختر-ای- مشرق کالج کی کپتان اقرا گلزار، سمبول تسیلم، علینا باسط، ایمان ندیم، امہ ہانی اور اریبا نور نے بھی اچھی کارکردگی پیش کی۔ اور امپائرز کے فرائض سلمان اسماعیل اور مس قدسیہ راجہ نے انجام دیے میچ کے آخر میں مہمان خصوصی مس سیدہ راشد اور احمد جاوید نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ، مڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

error: Content is protected !!