روایتی گیمز، والی بال ایونٹ ممش خیل کلب بنوں نے جیت لیا

ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا روایتی گیمز میں بنوں ریجن والی بال ایونٹ ممش خیل کلب بنوں نے جیت لیا۔ فائنل میں ممش خیل کلب نے لکی مروت کلب کو ہرایا۔ والی بال میں ضلع بنوں اور ضلعی لکی مروت کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر بنوں میں والی بال کی بنیاد رکھنے والے عمر رسیدہ کھلاڑی ماسٹر ولی ایاز مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ، سابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر انور رشید، والی بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی حبیب، ڈی ایس او عظمت علی شاہ، ڈی ایس او ٹانک عادل شاہ،  چیف کوچ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس شفقت اللہ، ایڈمن آفیسرارشاد خان،ڈی ایس او حبیب اللہ اور ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاد محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے

تعارف: newseditor