سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کنسلٹنٹ مقرر

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے ساتھ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن نے معاہدہ کرلیا ، معاہدہ کے مطابق سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے  بطور کنسلٹنٹ ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ٹرینر جمال حسین بھی سنگاپور کرکٹ ٹیم کو بطور فیلڈنگ کوچ اور ٹرینر جوائن کرینگے، سنگاپور کی ٹیم 1974 سے آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم ہے اور اس نے آئندہ پانچ ماہ کے دوران عالمی کپ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے تین مختلف ٹورنامنٹس کھیلنے ہیں، اس حوالے سے سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد جنجوعہ نے تصدیق کی ہے کہ سلمان بٹ ٹیم کے ساتھ ان تین ٹورنامنٹس میں بطور ہیڈ کوچ کنسلٹنٹ ذمہ داریاں نبھائیں گے ، سنگاپور کی ٹیم نے جولائی میں زمبابوے میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائرز، اگست میں سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کوالیفائرز اور کینیڈا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ مقابلوں میں شرکت کرنی ہے، سلمان بٹ جنہوں نے 2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا کی یہ بطور کوچ پہلی ذمہ داری ہو گی

تعارف: newseditor