شہیدبےنظیربھٹووویمن یونیورسٹی کی طالبات نےپشاورسپورٹس کمپلکس کادورہ کیاجہاں پرڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔اس موقع پرڈائریکٹراپریشن عزیزاللہ جان اورایڈمنسٹریٹرجعفرشاہ بھی موجودتھے۔رحم بی بی کی قیادت میں سٹیڈیم کادورہ کرنے والی فزیکل ایجوکیشن کےسمیٹرتھری اورفورتھ کی طالبات کوسپورٹس کمپلیکس کےمختلف وینیوزکادورہ کرایاگیا۔طالبات کوسابق انٹرنیشنل اتھلیٹ جعفرشاہ نےفٹ بال،اتھلیکٹس،سوئمنگ پول،کراٹے،جمناسٹک،ٹیبل ٹینس،ٹیگ بال، باسکٹ بال،بیڈمنٹن سکواش اورمختلف وینیوزکیساتھ ساتھ جمنازیم کابھی دورہ کرایا گیا۔
انہوں نے طالبات کو اتھلیٹکس،فٹبال،سکواش اور سوئمنگ ودیگرکھیلوں کے متعلق بریفنگ دی اورانکےقوانین سےروشناس کرایا۔اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نےکہاکہ پشاورسمیت صوبےبھرمیں خواتین کھیلوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہےہماری کوششں رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کوتلاش کرکے سامنےلایاجائی اوراس سلسلے میں خواتین تعلیمی اداروں سےبھی ہمیں کافی ٹیلنٹ سامنے ارہی ہے۔
وفدکی قیادت کرنےوالی خیبرپختونخوامیں خواتین کھیلوں کےحوالےسے نامورشخصیت رحم بی بی نے ڈایریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈائریکٹراپریشن عزیزالله جان اورپشاورسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹرجعفرشاہ کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے طالبات کوکھیلوں سےمتعلق بہت کچھ سیکھایاامیدہے طالبات کےعلم میں اضافہ ہوگیاہوگا