بنگلہ دیش کے لٹن داس نے کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی۔منگل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جارہے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے پہلی اننگز میں سری لنکن بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے مشفیق الرحیم کے ساتھ ملکر نہ صرف چھٹی وکٹ پر 272رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔لٹن داس نے 246گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکے اور 16خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی 141رنز بنائے۔ یہ لٹن داس کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ لٹن داس کو 141کے انفرادی سکور پر کسن راجیتھا نے کوسل مینڈس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

تعارف: newseditor