شان مسعود ڈربی شائر کے کپتان مقرر

پاکستان کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے آئندہ سیزن کے لیے ڈربی شائر کا کپتان نامزد کر دیا گیا ہے۔ مسعود کو 2022/23 کائونٹی چیمپئن شپ سیزن کے کامیاب آغاز کی وجہ سے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شان مسعود اس وقت چیمپئن شپ کے ڈویژن ٹو میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اب تک مقابلے میں کھیلی گئی 9 اننگز میں 93.77 کی اوسط سے 844 رنز بنائے ہیں۔انہوں نے چھ میچوں میں تین نصف سنچریاں، دو ڈبل سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی ہے۔ 32 سالہ پاکستانی اوپنر کو فرنچائز ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بطور کپتان تجربہ ہونے کی وجہ سے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شان مسعود نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کپتانی کی۔وہ پاکستان کے ڈومیسٹک T20 سیٹ اپ میں جنوبی پنجاب کی قیادت بھی کرتے ہیں اور کشمیر پریمیئر لیگ میں باغ سٹالینز کے کپتان بھی ہیں۔

error: Content is protected !!