ڈسٹرکٹ نوشہرہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ نوشہرہ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے محمد رمیز درانی صدر،بشیر احمد چیئر مین ،خان شیر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔گزشتہ دنوں حکیم آباد نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کیلیے انتخابات ہوئے جس میں نوشہرہ ڈسٹرکٹ کے مختلف کلبوں کے کوچز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور متفقہ طور پر محممد رمیز درانی کو صدر ۔بشیر احمد کو چیئر مین۔ارشد حسین سینیر نائب صدر۔شاہ فیصل درانی نائب صدر۔خان شیر جنرل سیکرٹری۔محمد تیمور جائینٹ سیکرٹری۔وقاص کیانی فنانس سیکرٹری چن لیا گیا۔نومنتخب صدر محمد رمیز درانی نے بتایا کہ ہم سب ملکر کھیل اورکھلاڑیوں کے بہبود کیلئے بھر پور کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ آیندہ ماہ صوبائی اسویسی ایشن کے اشتراک سے نو شہرہ میں صوبائی مقابلوں کا شاندار انعقاد کریں گے۔

تعارف: newseditor