نیشنل  بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹلز واپڈا نے جیت لئے

نیشنل  بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹلز واپڈا نے جیت لئے۔لاہور میں کھیلی گئی قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان واپڈا کی مینز ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 0-3 کی برتری سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ ویمنز فائنل میں بھی واپڈا کی ٹیم فتح یاب ہوئی اور پنجاب کی ویمنز ٹیم کو 1-3 سے شکست دی۔مینز فائنل میں واپڈا کے لاروش خان نے ایچ ای سی کے رانا امریز کو 2-0 سے شکست دی، ڈبل میچ میں واپڈا کے عظیم سرور اور زونین نے ایچ ای سی کے روحان اور جلیس سے 2-0 کی برتری حاصل کی جبکہ انفرادی مقابلہ میں واپڈا کے مقیت طاہر نے ایچ ای سی کے آشان کو 2-1 سے ہرایا۔

 

 

 

خواتین کے فائنل مقابلوں میں واپڈا کی غزالہ صدیق نے پنجاب کی زبیرہ کو 2-0 سے ہرایا جبکہ ڈبل ایونٹ میں واپڈا کی ماحور شہزاد اور غزالہ صدیق نے پنجاب کی زبیرہ اور اقصیٰ کو 2-0 سے شکست دی۔تیسرے میچ میں واپڈا کی بشریٰ نے زخمی ہونے کے باعث پنجارب کی امل طارق سے 1-2 سے شکست کھائی، بعد ازاں، ڈبل میچ میں واپڈا کی صائمہ وقار اور خضریٰ رشید نے پنجاب کی حادیہ اور قرۃ العین کو 2-0 سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

 

 

 

 

 

نیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن اور واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے منعقد کی گئی یہ چیمپئن شپ لاہور میں کھیلی گئی، اگرچہ ٹیم ٹائٹل کے لئے کھیلے گئے میچز اختتام پذیر ہو چکے ہیں تاہم انفرادی ٹائٹل کے لئے میچ 12مارچ تک جاری رہیں گے۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پولیس شامل ہیں۔

error: Content is protected !!