ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان کا کل جاپان سے ٹکرائو

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل پاکستان کی ٹیم اپنا تیسرا میچ جاپان کی ٹیم کیخلاف کھیلے گی یاد رہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ایک ایک گول سے برابر کھیلا تھا تاہم اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا کی ٹیم کو تیرہ صفر کے بڑے مارجن سے شکست دیدی تھی، پاکستان کی جانب رضوان علی نے ہیٹ ٹریک اسکور کی تھی ، رانا وحید، عبدالمنان اور اعجاز احمد نے دو مبشر علی، غضنفر علی، علی شان اور معین شکیل نے ایک ایک گول کیاتھا۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی رانا عبدالوحید اور کپتان عمر بھٹہ کا کہنا ہے کہ انشا اللہ جاپان کیخلاف بھی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کرے گی ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور ردھم ہیں۔

تعارف: newseditor