کشیدہ سیاسی صورتحال،کرکٹرز کا کنڈیشنگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری قومی کرکٹرز کے کنڈیشنگ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 16 مئی سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں جاری کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کیمپ کا دوسرا مرحلہ غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، کیمپ کا دوسرا مرحلہ 26 مئی سے 10 جون تک لاہور میں جاری رہنا تھا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، جبکہ سندھ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی جارہی ہے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کیمپ اور ٹرائلز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!