شاہد آفریدی بھی یاسین ملک کے حق میں بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما یاسین ملک کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت کی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہیں روکیں گے۔سابق کرکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری رہنماں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹرائلز کا نوٹس لے۔

error: Content is protected !!