عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟محمد حفیظ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث لاہور میں پیدا ہونے والی مشکلات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں سے سوال پوچھ لیا۔محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ لاہور کے کسی پیٹرول پمپ پر پیٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر پیسے بھی نہیں ہیں۔محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟۔

تعارف: newseditor