سعود شکیل کا متنازع آئوٹ، ”ناٹ آئوٹ” ٹرینڈ بن گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز کے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش وکٹ کیپر کی جانب سے پاکستانی بیٹر سعود شکیل کا کیچ لینے کا معاملہ متنازع ہو گیا ہے، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر چل رہی ہیں اور ناٹ آئوٹ ٹرینڈ کر رہا ہے، پاکستان کی ٹیم کے بیٹر سعود شکیل 94 کے انفرادی سکور کر کھیل رہے تھے اور مارک ووڈ کی گیند ان کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر اولی پوپ کے گلوز میں گئی جس پر انگلش کھلاڑیوں نے زوردار اپیل کی تاہم امپائر علیم ڈار نے معاملے تھرڈ امپائر کے سپرد کردیا جس نے کئی بار ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سعود شکیل کو آئوٹ قرار دیا، اس حوالے سے پاکستانی اور دنیا کے دیگر سابق کرکٹرز بھی اس فیصلے کو متنازعہ قرار دے رہے ہیں خود بابر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس میں سعود شکیل کے آئوٹ کو مشکوک قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امپائر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے جسے تسلیم کرنا پڑتا ہے مگر سعود شکیل کا آئوٹ ہمیں بہت مہنگا پڑا ہے۔

error: Content is protected !!