پیٹر ملان کا مڈل سیکس کائونٹی سے معاہدہ

انگلش کائونٹی مڈل سیکس نے بقیہ سیزن میچوں کیلئے جنوبی افریقہ کے بلے باز پیٹر ملان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، 32 سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز کو پیٹر ہیڈکامب کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، پیٹر ملان اب تک 172 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 12 ہزار 116 رنز 46 کی اوسط سے سکور کئے ہیں ، گزشتہ سیزن میں انہوں نے وروکشائر کی جانب سے کائونٹی چیمپئن شپ کھیلی تھی اور ان کی شاندار کارکردگی کے باعث وروکشائر ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی، معاہدہ ہونے کے بارے میں پیٹر ملان کا کہنا ہے میں مڈل سیکس کیلئے کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں کیونکہ یہ بہترین کائونٹی ہے ان کا کہنا تھا کہ جو اعتماد مجھ پر کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہترین بیٹنگ فارم سے مطمئن ہوں تاہم چاہتا ہوں اس میں مزید بہتری لائوں۔

تعارف: newseditor