اینڈریو سائمنڈز کی آخری رسومات ادا

کار حادثے میں ہلاک ہونے والے سابق آسڑیلوی آل رائونڈر اینڈریو سائمنڈز کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں، آخری رسومات میں اینڈریو سائمنڈز کے اہلخانہ، دوستوں، سابق کرکٹرز اور مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں میں آسڑیلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، سابق وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ، ڈیرل لیمن ، جیمی مہر، میتھیو موٹ بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر ان کے سابق ٹیم ساتھیوں نے ان کے حوالے سے ماضی کی باتیں دہرائیں آخری رسومات میں کرکٹ آسڑیلیا کے کرکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اینڈریو سائمنڈز بلاشبہ ایک شاندار کرکٹر تھا۔

تعارف: newseditor