بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،جہانگیرلانگو چیئرمین،آغامینگل صدر اور رحمت نورزئی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے

بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،جسمیں میر جہانگیر لانگو چیئرمین،شرافت بٹ وائس چیئرمین،آغامحمدمینگل صدر، آغامحمد نورزئی سینئر نائب صدر،جنرل سیکرٹری رحمت نورزئی منتخب کو منتخب کیاگیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ پی ایس بی جمنازیم میں بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات زیرنگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ محمد ارسلان ہوئے،ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صوبہ بھر سے مختلف ڈسڑکٹس کے نمائندوں نے شرکت کی جہنوں باہمی مشاورت سے کابینہ کے اراکین کو منتخب کیا،جسمیں میر جہانگیر لانگو چیئرمین،شرافت بٹ وائس چیئرمین،آغامحمدمینگل صدر، آغامحمد نورزئی سینئر نائب صدر،عبدالباری نائب صدر، خاتون نائب صدر فرحاء جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے حاجی رحمت نورزئی کو منتخب کیا گیا،نومنتخب عہدیداروں نے سب سے پہلے تمام اراکین کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا

چیئرمین میر جہانگیرلانگو،صدر آغامحمد مینگل اور جنرل سیکرٹری رحمت نورزئی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ بلوچستان مکس مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (ایم ایم اے)کو صوبہ بھر میں فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے،اور آل پاکستان و آل بلوچستان مکس مارشل آرٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کوئٹہ میں کیاجائیگا،جسکے متوقع تاریخ کا اعلان اگلے اجلاس میں کرینگے

انکا مزید کہناتھا کہ بلوچستان کے تمام ایسوسی ایشنز کو مل کر سپورٹس کے فروغ کیلئے آگے آنا چاہیے،کیونکہ ایسوسی ایشنز کی آپس کی چپکلیش کی وجہ سے کھلاڑی متاثر ہورہے ہیں، محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کھلاڑیوں جو سپورٹ کرنے اور انہیں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی چاہئے تاکہ کھلاڑی مزید محنت و لگن سے اپنے کھیل کو جاری رکھ سکیں آخر میں تمام منتخب عہدیداروں کو ڈسٹرکٹس ممبران نے مبارکباد دی اور انکے اعزاز میں پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔

تعارف: newseditor