ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز،انعام بٹ کوارٹر فائنل میں داخل

ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انعام بٹ نے ایونٹ میں ترکی اور جارجیا کے پہلوانوں کو شکست دی اور کوالیفائی مراحلے میں پہنچ گئے۔ترکی میں جاری ورلڈ بیچ سیریز میں پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے اپنے 2 میچز جیت لئے۔انعام بٹ نے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو 2-0 سے شکست دی اور دوسرے میچ میں انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو 1-0 سے چت کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ایونٹ کے کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کل کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor