بابر اعظم کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور محدود اوورز فارمیٹ میں عالمی نمبر 1 بیٹر بابر اعظم کو ایک سروے میں انگلش کرکٹ کائونٹی سمرسیٹ کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔یہ سروے انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ویٹالٹی بلاسٹ کے 20 سال مکمل ہونے پر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی کائونٹیز کی جانب سے کروایا گیا، کرکٹ شائقین نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کیلئے کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی منتخب کیے۔سمر سیٹ کائونٹی کی جانب سے کروائے گئے سروے میں شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سمرسیٹ کا اب تک کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔بابر اعظم نے 2019 میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں52.54 کی اوسط سے 578 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ 2020 کے ایڈیشن میں انہوں نے سات اننگز میں 218 رنز بنائے، جس کی اوسط 36.33 تھی۔ سمرسیٹ کے ساتھ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز 62 گیندوں پر 114 رنز ہیں۔خیال رہے کہ بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی وجہ سے اس سال کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ مقابلے کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ وہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے، وہ دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں سب سے مہنگے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے علاوہ ایلکس ہیلز، معین علی، اے بی ڈویلیئرز، جونی بیرسٹو اور جوس بٹلر کو شائقین نے اپنی اپنی کانٹی سائیڈز کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا ہے۔

error: Content is protected !!