پال سٹرلنگ پی ایس ایل میں دوبارہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے کیلئے پرامید

آئرلینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز پال سٹرلنگ 2023 میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ واپسی کا تصور کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پال سٹرلنگ کو 2021 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا تھا اور انہیں سلور کیٹیگری میں اگلے ایڈیشن میں برقرار رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا اکہ میں نے پی ایس ایل میں اپنے وقت کا بہت لطف اٹھایا دو بار، میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ تھا اور دونوں مواقع پر بہت اچھا وقت گزرا۔ آئرش بلے باز نے کہا کہ میں نے اس جگہ کو پسند کیا اور مہمان نوازی سے محبت کرتا ہوں، اس لیے امید ہے کہ میں وہاں دوبارہ واپس آئوں گا۔پی ایس ایل 7 میں پال سٹرلنگ نے پانچ اننگز میں 187 رنز بنائے اور دو نصف سنچریاں سکور کیں لیکن قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا تاہم بعد میں انہوں موجودہ چیمپئین لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمینیٹر میں شمولیت اختیار کی۔آئرش بلے باز پال سٹرلنگ نے مزید کہا کہ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پرستاروں کی حمایت کی تعریف کرتا ہوں کہ وہ شاندار تھے، میں نے واقعی اسلام آباد کے شائقین کے ساتھ ایک خاندانی ماحول محسوس کیا ہے اور میں مستقبل میں کسی وقت مداحوں میں شامل ہونے کی امید کر رہا ہوں۔

تعارف: newseditor