پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 9 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا.

 

پی ایس ایل9 کا مجوزہ شیڈول سامتنے آگیا ،

افتتاحی میچ 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاھور جبکہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم میں رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل 9 میں 34 میچز ہوں گے، مجوزہ ابتدائی شیڈول کے مطابق سب سے زیادہ11 مقابلوں کی میزبانی کراچی کرے گا، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 جبکہ ملتان میں5 میچز کھیلے جائیں گے،

کراچی کنگز،لاہور قلندرز،اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کو 10 میں سے 5، 5 میچز ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پشاور زلمی کے 4،4 میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے3،3 مقابلوں کی میزبانی کا موقع کراچی،لاہور اور راولپنڈی کو ملے گا، تمام ٹیموں کو مجموعی طور پر آرام کے 15،15 دن میسر ہوں گے،

کراچی کنگز سب سے زیادہ 9 جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 8،8 نائٹ میچز کھیلیں گے۔

پشاور زلمی کے 7 میچز رات کو کھیلے جائیں گے، گلیڈی ایٹرز نے سب سے زائد 5 بار سفر پر اعتراض کیا ہے، دیگر ٹیموں کو 4،4 فلائٹس لینا ہوں گی،قلندرز کے 2 جبکہ دیگر ٹیموں کے ایک بار متواتر میچز ہوں گے۔

ٹیمیں 12 فروری کو رپورٹ کریں گی، اگلے روز سے 16 تاریخ تک پریکٹس سیشنز و میچز ہوں گے،17 فروری کو افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، اگلے روز لاہور میں کوئٹہ اور زلمی جبکہ ملتان میں سلطانز اور کنگز کا مقابلہ ہونا ہے۔

19 فروری کو لاہور میں قلندرز اور کوئٹہ جبکہ اگلے دن ملتان میں سلطانز اور اسلام آباد کا میچ ہوگا،21 فروری کو زلمی اور کنگز لاہور جبکہ سلطانز اور قلندرز ملتان میں ٹکرائیں گے،22 کو گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد لاہور،23 کو سلطانز اور زلمی ملتان جبکہ 24 فروری کو قلندرز اور کنگز لاہور میں نبردآزما ہوں گے۔

اگلے دن سلطانز اور کوئٹہ ملتان جبکہ قلندرز اور زلمی لاہور میں میچ کھیلیں گے،26 کوزلمی اور اسلام آباد جبکہ 27 کوقلندرز اور ملتان لاہور میں مدمقابل ہوں گے۔ 28 فروری سے میلہ کراچی اور راولپنڈی منتقل ہو جائے گا، پہلے روز کنگز کا اسلام آباد سے میچ ہوگا۔

ایک دن آرام کے بعد یکم مارچ کو زلمی اور قلندرز جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ کے میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔2 تاریخ کو کنگز اور ملتان کراچی،3 کو اسلام آباد و پشاور راولپنڈی،4 کو کنگز اور کوئٹہ کراچی جبکہ 5 مارچ کو زلمی اور سلطانز راولپنڈی میں ایکشن میں ہوں گے،

6 تاریخ کو اسلام آباد اور قلندرز جبکہ کوئٹہ اور کراچی کے میچز راولپنڈی میں ہونے ہیں، 7 کواسلام آباد اور کراچی،8 کو زلمی اور کوئٹہ کا میچ راولپنڈی میں ہی ہوگا،9 مارچ کو کراچی میں کنگز اور قلندرز نبردآزما ہوں گے۔

اگلے دن دونوں میچز راولپنڈی میں طے ہیں، اسلام آباد کا ملتان جبکہ کوئٹہ کا قلندرز سے سامنا ہوگا،11 کو کنگز اور زلمی جبکہ 12کو کوئٹہ اور ملتان کراچی میں مقابل ہوں گے۔

ایک دن آرام کے بعد14 مارچ کو ون اور ٹو جبکہ تھری اور فور کراچی میں ٹکرائیں گے،اگلے روز الیمنیٹرٹو ہونا ہے، ایک دن وقفے کے بعد 17 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا،

یہ تمام میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونگے۔ یاد رہے کہ یہ مجوزہ شیڈول ہے، فرنچائزز کی مشاورت سے پی سی بی اس میں تبدیلی بھی کر سکتا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!