آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کے کوالیفکیشن طریقہ کار کا اعلان کردیا

انٹریشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفکیشن طریقے کار کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2024 میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بطور میزبان ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ایونٹ میں دس ٹیموں کی کوالیفکیشن کا فیصلہ رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں بقیہ آٹھ ٹیموں کا فیصلہ کوالیفائر میچز کے بعد کیا جائے گا، واضح رہے کہ دنیا کی 66 کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائر میچز کھیلیں گی۔یاد رہے کہ 2024 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ 2026 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔

 

آئی سی سی کے مطابق 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے، نمیبیا ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے، 2028 کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلہ دیش کریں گے۔

error: Content is protected !!