قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پرجوش ہوں کہ سیریز ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم مکمل تیار ہے، گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے، یہ سیریز میرے لئے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، انٹرنیشنل ٹیم آسان یا کمزور نہیں ہوتی، یہ ورلڈ سیریز کے میچز ہیں جو کہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش تو یہ ہو گی سیریز میں 15 سولہ وکٹیں لوں اور مین آف دی سیریز بنوں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کاونٹی کرکٹ کا تجربہ اچھا رہا جو مجھے آگے کام آئے گا
فٹنس پر کام کیا ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں لیکن اب بہت بہتر ہوں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز کے لئے مشکل ضرور ہو سکتی ہے لیکن موسم کے لحاظ سے تیاری کر رہے ہیں، حارث روف کے ساتھ دوستی اچھی ہے لیکن ٹیم میں دوسرے بولرز بھی ہیں، حسن علی سمیت سب کے ساتھ بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ملتان میں عرصہ دراز کے بعد میچز ہونا خوش آئند ہے، فینز انجوائے کریں گے، میری کوشش ہوتی ہے کہ تیز گیند بھی کروں اس کے لئے فٹنس پر کام کر رہا ہوں، سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ بھی آ جائے گی، میں اپنی بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں چھکے لگانا چاہتا ہوں۔