دولت مشترکہ کھیل، بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستان بھارت ایک گروپ میں شامل

کامن ویلتھ گیمز کے بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق  بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں شریک 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت گروپ ون میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے ساتھ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان  بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ میں بائی پارٹائٹ انوی ٹیشن کی بنیاد پر شامل ہوا ہے۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ 29 اور 30 جولائی کو ہوں گےجبکہ ٹیم ایونٹ کا فائنل 2 اگست کو ہوگا۔

error: Content is protected !!